ہیروئن کی دبئی سمگلنگ کی کوشش ناکام
لاہور(92نیوز)لاہورائیر پورٹ پر 9کروڑ روپے مالیت کی کرسٹن وائٹ ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق نو کلو دو سو گرام ہیروئن دو بیگ میں نجی ائیر لائن کی پرواز پی کے 623پر انتہائی مہارت سے چھپا کر لے جائی جارہی تھی۔
ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے سامان کی تلاشی کے دوران ہیروئن برآمد کر لی، ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کرنیوالے مسافر قیصرکو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اے ایس ایف کے کمپنی کمانڈر نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزم کو اے این ایف کے حوالے کر دیا۔