ہڑتال کے معاملے پر آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن دو دھڑوں میں تقسیم
اسلام آباد (92 نیوز) ہڑتال کے معاملے پر آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی۔
ایک گروپ نے آج سے ملک بھر میں تیل کی سپلائی بند کر دی اور احتجاجا آئل ٹینکرز اڈوں پر کھڑے کر دیئے۔ آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز کے صدر عابد اللہ آفریدی کہتے ہیں ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا۔ کمرشل اورغیرقانونی لوڈنگ بھی ہو رہی ہے۔ روڈشیئر بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ مسائل کی وجہ سے گاڑیوں چلانا مشکل ہو گیا ہے۔
آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے پہلے روز بڑی تعداد میں ٹینکرز اندرون ملک روانہ نہیں ہوئے جبکہ آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن گروپ نے ہڑتال سے لاتعلقی کرتے ہوئے آئل ٹینکرز سروس جاری رکھی ہوئی ہے۔