Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہڑتال پر جانیوالوں کے پر کاٹ دیئے جائیں گے : پرویزرشید

ہڑتال پر جانیوالوں کے پر کاٹ دیئے جائیں گے : پرویزرشید
February 1, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)وزیر اطلاعات پرویز وشید نے بھی پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین کو خبردار  کیا ہے کہتے ھیں  ہڑتال پر جانے والوں کے پر کاٹ دیے جائیگے اور ان کے ساتھ دشمن والا سلوک کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت میں پرویز رشید  کاکہںا تھا کہ قومی ائیر لائن 30 ارب روپے کے خسارے میں ہے،پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن نہیں رکے گا ہڑتال کی صورت میں متبادل عملہ اور انتطام تیار ہے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم کا وعدہ ہے کہ کسی بھی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا پی آئی اے میں سرمایہ کاری سے ملازمین کی نوکریوں کو تحفظ ملے گا۔ پرویز رشید نے جہاں ہڑتالیوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی دھمکی دی وہیں مشورہ بھی دے ڈالا کہ پی آئی اے چلے گی تو ملازمین کی نوکریاں بھی چلتی رہیں گی۔