Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہڑتالیں ترقی کا راستہ روکنے کیلئے کی جارہی ہیں  : نواز شریف

ہڑتالیں ترقی کا راستہ روکنے کیلئے کی جارہی ہیں  : نواز شریف
February 2, 2016
ساہیوال(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کرنے والوں کے خلاف  بول اٹھے  اور  کہا کہ دھرنے اور ہڑتالیں  ترقی کا راستہ  روکنے کے لئے کی جارہی ہیں لیکن مخالفین یاد رکھیں کہ  وہ  ایسی رکاوٹوں کی پرواہ کرنے والے نہیں حکومت اپنا کام ہر صورت جاری رکھے گی۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نواز شریف   نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ  پر جاری کام کا جائزہ لینے کے بعد خطاب کیا  تو  دل کی خوب بھڑاس  نکالی اور ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کرنے والوں کو لتاڑتے ہوئے دعوی کیا کہ آج طعنے دینے والے کل واہ واہ کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے   عمران خان کے  دھرنے کا  ذکر بھی دہرایا اور  کہا  اگر دھرنے نہ ہوتے  بجلی کی پیداوار سمیت کئی منصوبے مکمل ہوجاتے وزیر اعظم نے کہا کہ  ہڑتالیں   ترقی کا راہ روکنے کے لئے کی جارہی ہیں لیکن مخالفین کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر اعظم نے  اپنی  حکومت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  طویل مدت کے  منصوبے کم سے کم وقت میں  مکمل کئے جارہے ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ  منصوبوں میں اشتراک کرنے والی چینی حکومت بھی  ان کی  شفافیت اور کارکردگی کی معترف ہے۔