ہٹ اینڈ رن کیس : چلبل پانڈے کیلئے نئی مصیبت کھڑی ہو گئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) مہاراشٹرا حکومت نے ہٹ اینڈ رن کیس میں اداکار سلمان خان کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہاراشٹرا حکومت نے ممبئی ہائیکورٹ کو آگا ہ کر دیا ہے کہ ہٹ اینڈ رن کیس میں اداکار سلمان خان کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔
ممبئی ہائیکورٹ نے ہٹ اینڈرن کیس کے مرکزی گواہ کو ناقابل اعتبار قرار دے دیا تھا اور عدالت نے یہ بھی کہا کہ کیس تضادات سے بھرا پڑا ہے۔ ممبئی ہائیکورٹ نے مئی میں سیشن کورٹ کی طرف سے سنائی جانے والی پانچ سال قید کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اداکار سلمان خان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ اب اس کیس نے نیا موڑ لیا ہے اور مہاراشٹرا حکومت نے سلو بھائی کی رہائی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔