Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہو سکتا ہے حکومت کے خاتمے کیلئے لانگ مارچ کی ضرورت ہی نہ پڑے ، مریم نواز

ہو سکتا ہے حکومت کے خاتمے کیلئے لانگ مارچ کی ضرورت ہی نہ پڑے ، مریم نواز
February 27, 2021

لاہور(92 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ہو سکتا ہے حکومت کے خاتمے کیلئے لانگ مارچ کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان سینیٹ الیکشن میں اپنی ہی جماعت کو ووٹ دینے کو تیار نہیں، عمران خان کے دوبارہ برسراقتدار آنے کا کوئی امکان نہیں،یہ عوام کے ساتھ ہونے کے دعوے کرتے تھے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ  ڈسکہ کا ایک حلقہ کھلا تو پوری حقیقت سامنے آ گئی، چوری پکڑے جانے پر ری پول کا فیصلہ چیلنج کررہے ہیں۔