Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہوپ مین ٹینس کپ ، جرمنی نے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی

ہوپ مین ٹینس کپ ، جرمنی نے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی
January 2, 2019
کینبرا (92 نیوز) ہوپ مین اوپن ٹینس میں جرمنی نے فرانس کو دو،ایک سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ہوپ مین اوپن ٹینس میں زبردست مقابلے جاری ہیں۔ ایونٹ میں جرمنی کی فتوحات کا سلسلہ جاری بھی جاری ہے۔ ویمن سنگلز میں جرمن کی انجلیک کربر نےدلچسپ مقابلے کے بعد فرانس کی کورنٹ کو شکست دی۔ انجلیک کربر نے ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے کامیابی سمیٹی۔ مینز سنگلز میں جرمن کے الیگزنڈر زیوروو نے فرانس کے لوکاس پاؤلی کو  مات دی۔ مکسڈ ڈبلز میں فرانس کی ٹیم نے میدان مارا اور اسٹریٹ سیٹس سے جرمنی کو شکست دی لیکن دو، ایک کی برتری ہونے کی وجہ سے جرمنی نے کامیابی سمیٹ کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔