Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہونہار آرٹسٹ کی فن پاروں کی مدد سے خواتین کو درپیش مسائل کی عکاسی

ہونہار آرٹسٹ کی فن پاروں کی مدد سے خواتین کو درپیش مسائل کی عکاسی
September 22, 2019
 حیدرآباد (92 نیوز) حیدرآباد کی آرٹسٹ فائزہ نے اپنے فن پاروں کے ذریعے خواتین کو درپیش مسائل کو اس انداز سے اجاگر کیا کہ دیکھنے والا ہر شخص اسے حقیقت کے قریب تر تصور کرتا ہے۔ اعلی تعلیم کے حصول اور ملازمت کے لئے گھر سے نکلنے والی خواتین کو معاشرے کی جانب سے درپیش مشکلات کی حیدرآباد کی ہونہار آرٹسٹ فائزہ نے اپنے فن پاروں کی مدد سے بھرپور عکاسی کی ہے۔ سندھ یونیورسٹی کے شعبہ آرٹس اینڈ ڈیزائین سے تعلیم حاصل کرنے والی فائزہ نے اپنے فن پاروں کے ذریعے جہاں عملی زندگی میں قدم رکھنے والی خواتین کے مسائل کو اجاگر کیا ہے وہیں تنگ نظر سوچ کے باعث خواتین کی صلاحیتیں معدوم ہونے کی بھی منظر کشی کی ہے۔ ہونہار آرٹسٹ نے فن پاروں کے ذریعے خواتین کو درپیش مسائل کو اجاگر کرکے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا ہے۔