Saturday, September 14, 2024

ہوشاب میں پانی کے ٹینکزپر دہشتگردوں کا حملہ، ایف سی بلوچستان کا جوان شہید

ہوشاب میں پانی کے ٹینکزپر دہشتگردوں کا حملہ، ایف سی بلوچستان کا جوان شہید
June 28, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی بلوچستان کا جوان شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ضلع ہوشاب میں ایم ایٹ شاہراہ پر پانی کے ٹینکرپر حملہ میں سپاہی کفایت اللہ شہید ہو گیا۔ سپاہی کفایت اللہ کا تعلق سبی سے ہے،

دہشتگردوں نے دیسی ساختہ بارودی مواد استعمال کیا، حملہ آوردہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری سکیورٹی فورسز  دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔