Saturday, October 1, 2022

ہواوے کمپنی یورپ کی پہلی 5 جی فیکٹری فرانس میں لگائے گی ، چیئرمین ہواوے لیانگ ہوُا

ہواوے کمپنی یورپ کی پہلی 5 جی فیکٹری فرانس میں لگائے گی ، چیئرمین ہواوے لیانگ ہوُا
 پیرس (92 نیوز) چین کی مشہور عالمی کمپنی ہواوے یورپ کی پہلی 5 جی فیکٹری فرانس میں لگائے گی۔ پہلے مرحلے میں 2 سو ملین یورو کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اعلان ہواوے کے چیئرمین لیانگ ہوُا نے پیرس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پہلے مرحلے میں 2 سو ملین یورو کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ جب کہ پلانٹ کی تنصیب سے 500 نوکریاں پیدا ہو گی۔ فیکٹری میں 5 جی ریڈیو آلات بنائے جائے گے۔ ہواوے کو اپنی 5 جی ٹیکنالوجی کی وجہ سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اس پر اپنے آلات جاسوسی کیلئے استعمال کرنے کا الزام ہے۔