Thursday, September 29, 2022

ہوائی میں ایٹمی حملے کے خطرے سے آگاہ کرنے والے سائرن بجا دیئے گئے

ہوائی میں ایٹمی حملے کے خطرے سے آگاہ کرنے والے سائرن بجا دیئے گئے

ہونولولو (92 نیوز) امریکی ریاست جزیرہ ہوائی میں ایٹمی حملے کے خطرے سے آگاہ کرنے والے سائرن بجا دیئے گئے۔
جزیرہ ہوائی میں ایٹمی حملے کے خطرے سے آگاہ کرنے والے سائرن آزمائشی طور پر بجائے گئے۔ ایٹمی حملے کے سائرن سرد جنگ کے بعد پہلی بار بجائے گئے ہیں۔
شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے بعد امریکا اور اسکے اتحادیوں کی شمالی کوریا کے ساتھ لفظی جنگ عروج پر ہے۔
اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ نکی ہیلی نے دو دن قبل بیان دیا تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ جنگ بالکل قریب آ رہی ہے۔ اس حوالے سے ہوائی کے شہریوں کو شمالی کوریا کے کسی بھی متوقع حملے سے خبردار کرنے کیلئے آزمائشی سائرن بجائے گئے۔