Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہنگو میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، افغان دہشتگرد گرفتار

ہنگو میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، افغان دہشتگرد گرفتار
August 19, 2016
ہنگو(92نیوز)خیبرپختونخوا میں امن دشمنوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔ ہنگو میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناکر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے افغان دہشت گرد کوگرفتارکرلیاجبکہ بنوں میں تھانے پر حملے کا مطلوب دہشت گرد سی ٹی ڈی کے ہتھے چڑھ گیا۔ تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں اور امن دشمنوں کے خلاف سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائیوں میں مسلسل تیزی آرہی ہے۔ ہنگو میں پولیس نے ماموں بانڈہ کے علاقہ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران پولیس کو بڑی کامیابی ملی اور ایک افغان دہشت گرد امین جان پکڑا گیا۔ پولیس نے گرفتاردہشت گرد کے قبضے سے دو کلاشنکوف، دو رائفل، چار دستی بم اور ستائیس ایم ایم کی رائفل کے علاوہ خنجر اور دیگر ہتھیاربرآمد ہوئے۔ دوسری جانب محکمہ انسداد دہشت گردی بنوں ریجن نے اڈا جانی خیل کے علاقہ میں کارروائی کی اور گھرمیں موجود مطلوب دہشت گرد جاوید کو گرفتارکرلیا  جاوید پر الزام ہے کہ اس نے 2009 میں تھانہ ہوید پر حملہ کیا تھا۔ ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔