Thursday, December 1, 2022

ہنگری کی مارینا گیرا نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

ہنگری کی مارینا گیرا نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا
 نیو یارک (92 نیوز) نیویارک میں ایمی ایوارڈز کا میلہ سجایا گیا۔ ہنگری کی مارینا گیرا نے بہترین اداکارہ اور ترکی کے ہالوک بلگنر نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔ نیویارک میں انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز 2019 کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی۔ مختلف ممالک کے ستاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ ایمی ایوارڈز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہنگری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ مارینا گیرا کو بہترین ایکٹریس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مارینا گیرا کا کہنا تھا وہ یہ ایوارڈ اپنی قوم کے نام کرتی ہیں۔ برطانوی ڈرامے میک مافیا کو بہترین ڈرامہ سیریل کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ترکی سے تعلق رکھنے والے ہالوک بلگنر بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ نیدرلینڈز میں بننے والی ڈاکومینٹری ڈانس آر ڈائی کو بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔