Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہنگری: مغربی یورپ کیلئے ریل سروس بند، جرمنی جانے کے خواہشمند ہزاروں تارکین بوداپسٹ کے مرکزی ریلوے سٹیشن پر محصور

ہنگری: مغربی یورپ کیلئے ریل سروس بند، جرمنی جانے کے خواہشمند ہزاروں تارکین بوداپسٹ کے مرکزی ریلوے سٹیشن پر محصور
September 4, 2015
ہنگری (ویب ڈیسک) یورپی ملک ہنگری کے دارالحکومت بوداپسٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر تارکین وطن محصور ہو کر رہ گئے۔ حکام نے مغربی یورپ کو جانے والی ریل سروس بند کر دی۔ بوداپسٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر دو روز سے موجود سینکڑوں پناہ گزین جرمنی جانے والی ٹرینوں میں سوار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہاں جا کر پناہ کے لیے درخواست دے سکیں۔ دو روز تک پولیس اور پناہ گزینوں کے درمیان کشمکش جاری رہنے کے بعد پولیس کیلیٹی ریلوے اسٹیشن سے چلی گئی ہے۔ پناہ گزینوں کو اسٹیشن کے اندر جانے دیا گیا ہے مگر یہ واضح نہیں کہ وہاں سے وہ کہاں جائیں گے کیونکہ مغرب کی طرف سفر کرنے کی سہولت موجود نہیں۔ رواں سال یورپ میں مہاجرین کی آمد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ اٹھائیس اقوام پر مشتمل یورپی یونین کئی ماہ سے اس سال آنے والے تین لاکھ بتیس ہزار تارکین وطن کے مسئلے سے نبردآزما ہے۔ اس بحران سے یونان، اٹلی اور ہنگری سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ یورپی یونین نے اس مسئلے پر بات چیت کے لیے چودہ ستمبر کو ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔