Saturday, July 27, 2024

ہنڈریڈ انڈیکس 43 ہزار کی بلند اڑان کے بعد 524 پوائنٹس کھوبیٹھا

ہنڈریڈ انڈیکس 43 ہزار کی بلند اڑان کے بعد 524 پوائنٹس کھوبیٹھا
November 20, 2016

کراچی (92نیوز) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک ہفتے کے دوران پانچ سو چوبیس پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ مارکیٹ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بیالیس ہزار کی نفسیاتی حد برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔ تفصیلات کے مطابق پرافٹ ٹیکنگ‘ پاناما کیس کی عدالت میں شنوائی‘ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کریکشن لے آئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں تینتالیس ہزار کی بلند ترین نفسیاتی حد کو چھونے والا ہنڈریڈ انڈیکس کاروباری ہفتے کے اختتام پر پانچ سو چوبیس پوائنٹس کھوبیٹھا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہفتے کے دوران ایک اعشاریہ دو فیصد گرا۔

ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ کا اوسط کاروباری حجم سات فیصد کم رہا۔ سیمنٹ سیکٹر میں 6 فیصد‘ آٹو سیکٹر کے شیئرز کی مالیت میں 6 فیصد جبکہ بینکوں کے حصص کی مالیت میں ایک فیصد اضافہ دیکھا گیا۔