Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہنسی علاج غم ہے، دنیا بھر میں آج ہنسی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

ہنسی علاج غم ہے، دنیا بھر میں آج ہنسی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
May 3, 2015
لاہور (92نیوز) ہنسی ذہنی تناو¿ کم کرنے کے ساتھ ساتھ دل اور قوت مدافعت کےلئے بھی اچھی ہے۔ دنیا بھر میں آج ہنسی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، ہنسنا جہاں صحت کےلئے بہترین عمل ہے وہیں یہ دوسرے کے چہرے پر بھی مسکراہٹ بکھیر دیتی ہے اس لئے ہنسئے ضرور لیکن دوسروں پر نہیں بلکہ دوسروں کے ساتھ مل کر۔ کہتے ہیں ہنسی علاج غم ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ اب دنیا بھر میں لافٹریوگا اور لافٹرتھراپی کو مختلف ذہنی اور جسمانی بیماریوں کے علاج کےلئے آزمایا جا رہا ہے۔ طبی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ ہنسی نہ صرف ذہنی تناو¿ کو کم کرتی ہے بلکہ جسم میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بھی پیدا کرتی ہے اور آپ کے دل کو بھی صحت مند رکھتی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔