Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہندو انتہاپسندوں کو شکست‘ پاکستانی کرکٹ ٹیم کولکتہ پہنچ گئی

ہندو انتہاپسندوں کو شکست‘ پاکستانی کرکٹ ٹیم کولکتہ پہنچ گئی
March 12, 2016
لاہور (92نیوز) ہندو جنونیت ہار گئی کرکٹ جیت گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کولکتہ پہنچ گئی۔ شاہینوں کا سخت سکیورٹی میں استقبال۔ تفصیلات کے مطابق شاہین خیریت سے بھارتی سرزمین پر اتر گئے۔ پندرہ کھلاڑیوں اور بارہ آفیشلز پر مشتمل پاکستانی دستہ ابوظہبی کے راستے کولکتہ پہنچا توگرین شرٹس کے لیے سکیورٹی میں استقبال کیا گیا۔ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ ایئر پورٹ پر بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان سارو گنگولی نے ٹیم کا استقبال کیا۔ بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے ٹیم کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی اور وہ پاک بھارت میچ دیکھنے خود کولکتہ جائیں گے۔ قومی ٹیم بھارت میں سولہ مارچ سے اپنی مہم کا آغاز کرنے سے قبل پہلا وارم اپ میچ چودہ مارچ کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔