Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہندو انتہاپسندوں نے ایک بار پھر غلام علی کیخلاف کارروائی کی دھمکی دیدی

ہندو انتہاپسندوں نے ایک بار پھر غلام علی کیخلاف کارروائی کی دھمکی دیدی
April 4, 2016
لاہور (92نیوز) بھارت میں انتہاپسندی اپنے عروج پر ہے۔ کبھی کھلاڑیوں سے بدسلوکی تو کبھی موسیقی پر وار۔ پاکستانی گلوکار غلام علی کو نئی دہلی میں ہونے والی تقریب سے روکنے کے لیے انتہاپسند تنظیم شیوسینا پھر میدان میں اتر آئی اور دھمکی دی ہے کہ پاکستانی گلوکار کا بھارت میں آنا اور فلم کی تقریب کا حصہ بننا قبول نہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں گنگا الٹی بہتی ہے۔ موسیقی اور فنکار کے لیے کوئی سرحد نہیں ہوتی مگر بھارت میں انتہاپسند ایسے منہ زور ہیں کہ مودی حکومت بھی انکے آگے ڈھیر ہوجاتی ہے۔ ہندو انتہاپسند تنظیم شیوسینا نے پاکستانی گلوکار غلام علی کو دھمکی دی ہے کہ غلام علی کا کنسرٹ نئی دہلی میں نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی انہیں فلم کا میوزک لانچ کرنے کی تقریب کا حصہ بننے دیں گے۔ گھر واپسی فلم کے ڈائریکٹر صہیب الیاس نے شیوسینا کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے مگر بھارت میں قانون کو کون مانتا ہے۔ انتہا پسند تنظیم شیوسینا گزشتہ برس بھی غلام علی کے کئی کنسرٹ ممبئی میں منسوخ کرا چکی ہے مگر پاکستانی گلوکار کے مداح انہیں بار بار بھارت دعوت دیتے ہیں اور لیجنڈ گلوکار کی شرکت کے بغیر موسیقی کی محفل کو نامکمل جانتے ہیں مگر یہ بات شیوسینا کو ہضم نہیں ہوتی کہ کوئی پاکستانی بھارت میں پسند کیا جائے۔ اب یہ تو وقت ہی بتائے گا جیت کس کی ہوتی ہے مداحوں کی یا پھر انتہاپسندی کی۔