Friday, September 20, 2024

ہندوستان کشمیریوں پر بندوقیں تان کر اے پی سی بلا رہا ہے ، مشال ملک

ہندوستان کشمیریوں پر بندوقیں تان کر اے پی سی بلا رہا ہے ، مشال ملک
June 24, 2021

سرینگر (92 نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے ہندوستان کشمیریوں پر بندوقیں تان کر اے پی سی بلا رہا ہے۔

مشال ملک نے بھارتی وزیراعظم کی آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق ویڈیو بیان میں کہا نریندر مودی ہر روز نیا ڈرامہ پرفارم کرتے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نے کٹھ پتلی لوگوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلا رکھی ہے۔ مودی نے آرٹیکل 370 اے ختم کرکے کشمیریوں کا بنیادی حق بھی چھین لیا۔ کیا دنیا بھارتی بربریت نہیں دیکھ رہی۔

 مشال ملک نے کہا کشمیریوں کے اصل رہنما جیلوں میں بند ہیں ۔ بھارت کشمیریوں پر بندوقیں تان کر اے پی سی بلا رہا ہے۔