Thursday, December 1, 2022

ہندوستان ٹائمز کے صحافیوں کے مطابق را نے الطاف حسین کو بھارت بلایا، بی بی سی کسی ثبوت کی بنا پر رپورٹ پیش کر رہی ہے: عمران خان

ہندوستان ٹائمز کے صحافیوں کے مطابق را نے الطاف حسین کو بھارت بلایا، بی بی سی کسی ثبوت کی بنا پر رپورٹ پیش کر رہی ہے: عمران خان
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ ہندوستان ٹائمز کے صحافیوں نے انہیں بتایا کہ را نے الطاف حسین کو بھارت میں بلایا تھا۔ ایم کیو ایم قائد اور پارٹی کے بارے بی بی سی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی بی سی نے کسی ثبوت کے بنا پر یہ رپورٹ پیش کی ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے صحافیوں نے مجھے بتایا کہ را نے الطاف حسین کو بھارت بلایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پانی اور بجلی بہت بڑا مسئلہ ہے۔ نوازشریف تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے لیکن اس مسئلہ کا کوئی حل نہیں کر سکے۔ انہوں نے کراچی میں گرمی سے ہونے والی ہلاکتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تینوں پارٹیاں موجودہ صورتحال کی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کراچی کے متاثرین کی پوری مدد کرنے کی کوشش کریں گے، یہ ہماری ذمہ داری ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ادویات کے تین ٹرک جناح اسپتال انتظامیہ کو عطیہ کریں گے جبکہ وہ کل صبح پانچ بجے کراچی پہنچیں گے۔