Thursday, September 19, 2024

ہندوبرادری کی اراضی پر قبضے سے متعلق کیس،خورشیدشاہ سمیت46قابضین کو نوٹس

ہندوبرادری کی اراضی پر قبضے سے متعلق کیس،خورشیدشاہ سمیت46قابضین کو نوٹس
December 4, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سندھ میں ہندو برادری کی اراضی پر قبضے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے خورشید شاہ سمیت 46 قابضین کو نوٹس جاری کردی۔ پیپلزپارٹی کے جیالے خورشید شاہ مشکل میں پڑ گئے ، سندھ میں ہندو براداری کی اراضی پر قبضہ سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کردیا،کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ  لاڑکانہ میں ہندو کی اراضی پر قبضہ کی رپورٹ تیار ہے  ۔ پی ٹی آئی کے رہنما رمیش کمار نے موقف اختیار کیا کہ رپورٹ میں واضح لکھا ہے کہ ہندو کی زمین پر قبضہ ہے، خورشید شاہ کی جانب سے قبضہ کی تحریری شکایت سائل کی جانب سے دی گئی۔  سابق کمشنر سکھر نے بھی ہندو برادری پر قبضہ کی تصدیق کی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے آپ بار بار کہتے ہیں کہ خورشید شاہ نے ہندوؤں کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ  خورشید شاہ کہتے ہیں  انہوں نے کسی زمین پر قبضہ نہیں کر رکھا۔اس مرحلے پر جن پر جن لوگوں پر قبضہ کا الزام ہے انہیں نوٹس دینا پڑے گا۔ عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ سمیت 46 قابضین کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔