Monday, October 3, 2022

ہم کچرااٹھانے کی ،وزرا پیسہ بنانے کی مشینیں لگا رہے ہیں ، فاروق ستار

ہم کچرااٹھانے کی ،وزرا پیسہ بنانے کی مشینیں لگا رہے ہیں ، فاروق ستار

کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار نے سیاسی مخالفین پر خوب نشتر برسائےاور کہا ہم کچرا اٹھانے کی مشین لگارہے ہیں جبکہ وزرا نے پیسہ بنانے کی مشینیں لگا رکھی ہیں ۔ آئندہ الیکشن میں کراچی سمیت سندھ سے سیاسی کچرا ختم کردیں گے۔
ڈی ایم سی کورنگی میں یوسی چئیرمینز کو کچرا ٹھکانے لگانے کیلئے مشینری دینے کی تقریب ہوئی تو مہمان خصوصی ایم کیو ایم سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود ایم کیو ایم نمائندے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور حکومتی وزرا کرپشن میں مصروف ہیں ۔
فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندے کچرا اٹھائیں ۔ آئندہ الیکشن میں سیاسی کچرا ہم اٹھائیں گے۔


اس موقع پر مئیر کراچی بھی پیچھے نہ رہےاور کہا کہ ایم کیو ایم نے 8 سال قبل شہر کو بنایا تھا ۔ سیاسی سرپرستی میں سرکاری افسران نے تباہ کیا۔
ڈی ایم سی کورنگی کے چئیرمین سید نئیر رضا زیدی نے ایک بار پھر بجٹ کی کمی کا رونا رویا اور کہا کہ 11 ماہ قبل جو فنڈ طلب کیا تھاآج تک نہیں ملا۔