Monday, September 26, 2022

ہم کورونا کیخلاف جنگ کافی حد تک جیت چکے، صدر عارف علوی

ہم کورونا کیخلاف جنگ کافی حد تک جیت چکے، صدر عارف علوی
اسلام آباد (92 نیوز) صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہم کورونا کے خلاف جنگ کافی حد تک جیت چکے ہیں تاہم ابھی مکمل کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ مزید چند مہینوں کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وباکے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وبا پر کافی حد تک قابو پا چکے تاہم مکمل قابو پانےکے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل ناگزیر ہے۔ہم کورونا کے خلاف جنگ کافی حد تک جیت چکے ہیں تاہم ابھی مکمل کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ صدر مملکت نے کہا کہ عوام ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ رکھیں اور بار بار ہاتھ دھوئیں۔ شادی ہالز، گھروں میں اجتماعات کے دوران احتیاط کریں بغل گیر نہ ہوں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ڈاکڑ عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے لوگوں کو بے روزگار نہیں ہونے دیا اور احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں کی مدد کی۔