Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہم کوئی قانون بلڈوز نہیں کرنا چاہتے، شاہ محمود قریشی

ہم کوئی قانون بلڈوز نہیں کرنا چاہتے، شاہ محمود قریشی
November 17, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہم کوئی قانون بلڈوز نہیں کرنا چاہتے۔

شاہ محمود قریشی نے شہباز شریف کو جواب میں کہا آپکو بار بار کہا ای وی ایم کا مشاہدہ کر لو۔ عجلت میں یہ سیشن ہرگز مسلط نہیں کیا گیا۔ عددی اکثریت نہ ہوتی تو یہ بل کیسے پیش کرتے۔

 شاہ محمود قریشی بولے قانون سازی کے ذریعے ایک شفاف نظام متعارف کروا رہے ہیں۔ ای وی ایم ووٹ چوری کے ناپاک عزائم کو بلڈوز کرنے کے لیے لائی جارہی ہے۔ ملکی ترقی میں حصہ دار اوورسیز پاکستانیز کو رائٹ ٹو ووٹ دیا جائے گا۔ اپوزیشن سیشن ملتوی کرنے کی بجائے قانون کی منظوری میں ساتھ دے۔