Sunday, October 2, 2022

ہم چاہتے ہیں عوام کو تبدیلی کا پورا مزا آ جائے، رانا ثناء اللہ

ہم چاہتے ہیں عوام کو تبدیلی کا پورا مزا آ جائے، رانا ثناء اللہ
September 22, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے ہم چاہتے ہیں عوام کو تبدیلی کا پورا مزا آ جائے۔

رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا جو ہو رہا ہے اس پر ہمیں بھی سکون ملتا ہے۔ ہماری جنگ حکومت بنانے کے لیے نہیں۔ آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے ہے۔ عوامی مینڈیٹ کی عزت کو بحال کریں گے۔ انہوں نے کہا ن لیگ سب سے بڑی جماعت ہے اور منفی ہتھکنڈوں کے باوجود موجود ہیں۔ ہمارے خلاف جن کو ابھارا گیا وہ اب ان کے گلے پڑے ہوئے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں دوسری سیاسی جماعتیں بھی منظم ہوں اور متحرک ہوں۔ جمہوریت کیلئے ضروری ہے سیاسی جماعتیں مضبوط ہوں۔ آمریت میں ایسی حرکتیں نہیں ہوئیں۔ جو یہ حکومت کر رہی ہے ۔