Wednesday, September 28, 2022

ہم پاکستان کی طرف سےفراہم کی جانیوالی سکیورٹی سے مطمئن ہیں ،تیسرا ایک روزہ میچ اتوار کو کھیلنے کے بعد دورہ مکمل ہوگا:ترجمان زمبابوے کرکٹ

ہم پاکستان کی طرف سےفراہم کی جانیوالی سکیورٹی سے مطمئن ہیں ،تیسرا ایک روزہ میچ اتوار کو کھیلنے کے بعد دورہ مکمل ہوگا:ترجمان زمبابوے کرکٹ
لاہور(92نیوز)زمبابوے کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیسرا ایک روزہ میچ کل اتوار کو کھیلنے کے بعد ان کا دورہ مکمل ہو جائے گا۔ زمبابوے کرکٹ کے ترجمان لوموربانڈے کے مطابق ان کی پاکستان کے سکیورٹی آفیشلز کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے جس میں انہیں بتایا گیا ہے کہ سلنڈر دھماکہ میچ کے لیے قائم کیے گئے ریڈزون سے باہر ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی انتظامات پر انہیں مکمل یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ پاکستان اور زمبابوے کا تیسرا ایک روزہ میچ شیڈول کے مطابق ہو گا۔ ملاقات میں کمشنر لاہور، سی سی پی او لاہور کے علاوہ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور ہائی سکیورٹی آفیشلز بھی موجود تھے۔