Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہم نے عوام کے مطالبات پورے کرکے ملک کو مضبوط بنانا ہے: حمزہ شہباز

ہم نے عوام کے مطالبات پورے کرکے ملک کو مضبوط بنانا ہے: حمزہ شہباز
December 18, 2016

 لاہور(92نیوز)مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن مطالبات کرتی ہے  اور مانے بھی جاتے ہیں اس وقت ہم نے عوام کے مطالبات پورے کرنے ہیں اور ملک کو مضبوط بنانا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ماڈل ٹاﺅن میں چینی وفد نے حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی اور سی پیک کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کو ہماری نسلیں بھی یاد رکھیں گی  یہاں کئی لوگوں نے چین کے صدر کے دورے کو روکنے کے لیے دھرنے دئیے ۔

 حمزہ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن مطالبات کرتی ہے مگر پاکستانی عوام کے مطالبات زیادہ اہم ہیں اے پی ایس کے شہدا کی مائیں انصاف کا مطالبہ کرتی ہیں تو عوام لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں سی پیک کے منصوبے جلدمکمل کیے جائیں گئے اور 2018 کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن ہی سرخرو ہو گی ۔