Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہم نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو این اے 122کی کوئی رپورٹ نہیں دی:چیئرمین نادراعثمان مبین

ہم نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو این اے 122کی کوئی رپورٹ نہیں دی:چیئرمین نادراعثمان مبین
May 7, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کے چیئرمین عثمان مبین نے کہا ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو این اے 122سے متعلق کوئی رپورٹ نہیں دی ۔ اسلام آباد میں نادرا کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نادراعثمان مبین کا کہناتھا کہ عمران خان آج نادرا کے ہیڈکوارٹر آئے تھے ۔ عمران خان نے این اے 122کے رپورٹوں سے متعلق دریافت کیا تھا ۔ نادرا کے چیئرمین عثمان مبین کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ این اے 122 کی تمام رپورٹس محفوظ ہیں اور سربمہر ہیں اور نہ ہی رپورٹ کا کوئی حصہ ہم نےپی ٹی آئی چیئرمین کو دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نادرا پر حکومت کی طرف سے کوئی دباو نہیں ہے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔