Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہم ملک میں جمہوریت لاتے ہیں نوازشریف کھینچ کرواپس آمریت کی جانب لےجاتے ہیں : خورشید شاہ

ہم ملک میں جمہوریت لاتے ہیں نوازشریف کھینچ کرواپس آمریت کی جانب لےجاتے ہیں : خورشید شاہ
July 1, 2017

اسلام آباد(92نیوز)اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے بھی وزیراعظم نوازشریف پر لفظی بمباری کردی کہتے ہیں ہم ملک میں جمہوریت لاتے ہیں جبکہ نوازشریف واپس آمریت کی جانب لےجاتےہیں ۔

تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ایک بارپھر وزیراعظم نوازشریف پر چڑھ دوڑے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت لاتی ہے لیکن نوازشریف پھر ملک کو آمریت کی جانب دکھیل دیتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے تو نوازشریف کی سیاست ختم کر دی تھی لیکن نوازشریف کو تیسری مرتبہ وزیراعظم آصف زرداری نے بنایا۔