Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہم  لائن سے نہیں اترے ،آنیوالا وقت پیپلزپارٹی کا ہے: منظور وسان

ہم  لائن سے نہیں اترے ،آنیوالا وقت پیپلزپارٹی کا ہے: منظور وسان
August 15, 2016
کراچی(92نیوز)صوبائی وزیر تجارت منظور وسان کا کہنا ہے کہ ہم لائن سے نہیں اترے  آنے  والاوقت پیپلزپارٹی کا ہے، دوہزارہ اٹھارہ میں پارٹی بلاول کی قیادت میں ریکارڈ ووٹ حاصل کرے گی۔ تفصیلات کےمطابق سندھ سیکریٹریٹ  کے باہر میڈیا کو دیکھتے ہی منظور وسان خود پر قابو نہ رکھ سکے خواب دیکھے بغیر پیش  گوئی کرنا شروع کر دیں۔ کہتے ہیں 2018 کا الیکشن وقت پر ہی ہوگا ، دو سے تین ماہ پہلے بھی ہوسکتا ہے یہ پیپلز پارٹی کی جیت کا سال ہوگا سندھ میں نہیں پورے پاکستان میں جیتیں گے۔ منظور وسان  نے ایک بار پھر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا ر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم لائن سے نہیں اترے لائن سے اترنا چوہدریوں کا کا م ہے لگتا ہے چودھری نثار وزیر اعظم سے رات کو محبت دن اور کو مخالفت کرتے ہیں ۔ صوبائی وزیر تجارت منظور وسان کا کہنا تھا کہ  کےفور  کا  سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے اب میٹھا پانی آئے گا ، آپ کو بھی اسی میٹھے پانی سے پیار اور محبت  ملے گی ۔ ہم گڈ گورننس اور ترقیاتی منصوبے پر کام کررہے  ہیں اس سے اچھا نتیجہ نکلے گا۔