Saturday, July 27, 2024

ہم دہشتگردی،ضیا کی باقیات اور طالبان کے بچھڑے بھائی سے لڑینگے،بلاول بھٹو

ہم دہشتگردی،ضیا کی باقیات اور طالبان کے بچھڑے بھائی سے لڑینگے،بلاول بھٹو
April 4, 2018
لاڑکانہ ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی ، انتہا پسندی ، ضیا کی باقیات اور طالبان کے بچھڑے بھائی عمران خان کے خلاف لڑیں گے۔ لاڑکانہ میں ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دو کی تحریک چلا رہا ہے جس پر  مجھے بڑی ہنسی آتی ہے، نواز شریف نے ساری زندگی ووٹ کی عزت نہیں کی ، اب وہ ووٹ کی عزت کی بات کرتا ہے، نواز شریف صبح عدلیہ پر تنقید کرتا ہے اور شام کو وزیر اعظم کو معافی کیلئے بھیج دیتا ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی  کا کہنا تھا کہ نواز شریف مولا جٹ بن کر ججز کو ڈرانا چاہتے ہیں  تاکہ پھر اقتدار پر قبضہ کر سکیں، انہوں نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے بڑے بڑے دعوے کئے مگر جونہی سورج نکلا ان کے دعوے ٹھس ہو گئے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ جب پاکستان دو ٹکڑے ہوا تو بھٹو شہید نے نئی امید دی ، جاگیرداروں سے زمین لیکر غریبوں کے حوالے کیں ،مضبوط جمہوریت بے نظیر کا خواب تھا ۔عظیم لیڈر کو اپنے  کاموں کی وجہ سے یاد رکھا جاتا ہے، ملک کا متفقہ آئین بناناکوئی مذاق نہیں تھا۔