Saturday, February 4, 2023

ہم خیال گروپ کا وزیراعلیٰ بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

ہم خیال گروپ کا وزیراعلیٰ بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار
لاہور (92 نیوز) ہم خیال گروپ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا، کہتے ہیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے روٹھوں کو منا لیا، اراکین نے عثمان بزدار کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ارکان اسمبلی ان کے سرکا تاج ہیں، ان کے جائز کاموں میں رکاوٹ برداشت نہیں کرونگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم اورآٹے کی قیمتوں میں استحکام  کیلئے کمر کس لی، کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بھی قابل قبول نہیں ہوگا۔ کورونا کےحوالے سےعثمان بزدار نے کہا کہ مختلف علاقوں کو بند کر کے کورونا کو محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔