Wednesday, September 28, 2022

ہم خوف اور بےاعتمادی کی فضا میں سانس لے رہے ہیں  : پرناب مکھرجی

ہم خوف اور بےاعتمادی کی فضا میں سانس لے رہے ہیں  : پرناب مکھرجی
احمدآباد(ویب ڈیسک)بھارت کے صدر پرناب مکھرجی نےبھی بھارت میں عدم برداشت کا اعتراف کرلیا،کہتے ہیں وہ خوف اور بے اعتمادی کی فضا میں سانس لے رہے ہیں،گندگی بھارت میں نہیں ہمارے ذہنوں میں ہے۔ تفصیلات کےمطابق احمد آباد  میں ایک تقریب  میں بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے بھارت میں عدم برداشت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ  وہ بھارت میں  ہر روز اپنے ارد گرد تشدد دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ  خوف اور بے اعتباری کی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ بھارتی صدر پرناب مکھرجی  کا کہنا تھا کہ بھارت کااصل گند سڑکوں پر نہیں ذہنوں میں بستا ہے جسے صاف کرنے کی ضرورت ہے معاشرے کو تقسیم کرنے والی سوچ بھارت کو بدنام کررہی ہے۔ بھارت کوایک اور گاندھی کی ضرورت ہے ۔