Thursday, September 19, 2024

ہم جمہوریت کی مضبوطی چاہتے ہیں،کچھ لوگ کوشاں ہیں کہ سسٹم کوتوڑاجائے، آصف زرداری

ہم جمہوریت کی مضبوطی چاہتے ہیں،کچھ لوگ کوشاں ہیں کہ سسٹم کوتوڑاجائے، آصف زرداری
December 4, 2018
ٹنڈو الہ یار( 92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک کے حالات  اس وقت گھمبیر ہیں ، کچھ لوگوں کی کوشش ہے کہ سسٹم کو توڑا جائے ۔ ٹنڈوالہ یار میں  نیوز کانفرنس کرتے ہوئےآصف زرداری نے کہاغیرسنجیدہ وزیراعظم کے پاس سیاسی سوچ نہیں ، معاملات سنبھال نہیں پائیں گے ،الیکشن سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کتھ پتلیوں سے کام چلنے والا نہیں۔ آصف زرداری بولے شقوں کا بہانہ بنا کر یہ ون یونٹ کی سیاست کرنا چاہتے ہیں ، فی الوقت مڈٹرم الیکشن کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ۔ آصف زرداری  نے نوازشریف کو بھی ہدف تنقید بنایااو رکہااحتساب کا قانون میاں صاحب کے اپنے گلے پڑ گیا۔ آصف زرداری کا کہنا تھا پیپلزپارٹی کوبلیک میل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، ماضی میں بھی پیپلزپارٹی کیخلاف سازشیں ہوئیں ، ہماری جنگ جاری رہے گی۔