Wednesday, August 17, 2022

ہم جانتے تھے کہ نازیہ حسن موت سے قبل پریشان تھیں ، زوہیب حسن

ہم جانتے تھے کہ نازیہ حسن موت سے قبل پریشان تھیں ، زوہیب حسن
August 13, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پاپ سنگر نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن نے اہم انکشافات کر دیئے۔ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم جانتے تھے کہ نازیہ حسن موت سے قبل پریشان تھیں۔

پاکستانی پاپ کوئین نازیہ حسن کے انتقال کے اکیس سال بعد ان کی برطانوی سپریم کورٹ میں دی گئی گواہی سامنے آگئی۔

نازیہ حسن کے بھائی اور ان کے ساتھی گلوکار زوہیب حسن نے نائینٹی ٹو نیوزسے گفتگو  میں بتایا کہ  نازیہ نے اپنی برطانوی عدالت دی  گئی گواہی میں اپنی شوہر پر شکوک کا اظہار کیا  تھا  مگر کیمو تھیراپی کی وجہ سے کچھ  پتہ نہ لگ سکا۔

زوہیب حسن   کا کہنا تھا  اشتیاق  بیگ  انکی  بہن پر تشدد کرتا تھا۔  یہ بھی  واضح  کیا کہ نازیہ   اور اشتیاق   کے درمیان طلاق  ہوچکی  تھی  مگر وہ آج بھی   نازیہ حسن   کا نام استعمال کر رہے ہیں  اور اس کی  ذاتی معلومات کو  منظر عام پر  لا رہے ہیں۔

دوسری جانب مرزا اشتیاق بیگ نے اپنے اوپر عائد  الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا  اور زوہیب حسن  پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔