Monday, January 30, 2023

ہم تمہیں وہاں پہنچائیں گے جس کا تمہیں اندازہ نہیں ہے ، مولانا فضل الرحمان کی دھمکی

ہم تمہیں وہاں پہنچائیں گے جس کا تمہیں اندازہ نہیں ہے ، مولانا فضل الرحمان کی دھمکی

مردان (92 نیوز) مولانا فضل الرحمٰن دھمکیوں پر اتر آئے، وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے بولے کہ ہم تمہیں وہاں پہنچائیں گے جس کا تمہیں اندازہ ہی نہیں۔

مردان جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان میرا احتساب کرنا چاہتا ہے، احتساب تو ہم کررہے ہیں، قوم کے اس سیلاب کو آگے بڑھائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک ناجائز اور ظالمانہ تسلط کا قوم کو سامنا ہے،قوم نے اس ناجائز حکمران کیخلاف علم بغاوت بلند کیا ہے،قوم کے اس سیلاب کو آگے بڑھائیں گے، اسلام آباد جائیں گے،جب تک حکومت کا تختہ نہیں الٹتےچین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  غریب کی قوت خرید جواب دے چکی ہے، بجلی اور گیس کا بھی بھٹہ بٹھا دیا، نااہل حکومت کو حکومت کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں،نیب سیاستدانوں کیخلاف منظم انداز میں سازش کررہا ہے،نیب کے احتساب کا اب کوئی اعتبار نہیں۔