Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہم امن اور سلامتی کے فروغ کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ، جوبائیڈن

ہم امن اور سلامتی کے فروغ کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ، جوبائیڈن
January 20, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) نو منتخب امریکی صدر جوزف بائیڈن نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد بطور صدر اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ ہم امن اور سلامتی کے فروغ کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی پہلی تقریر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آج کا دن جمہوریت کا دن ہے ،امریکا کے لئے جمہوریت بہت ضروری ہے ، امریکا کو اس وقت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ، ہم ان تمام چیلنجز کا مقابلہ کریں گے ۔ کیپیٹل ہل حملے نے جمہوریت کی بنیادیں ہلائیں، صدیوں سے ہم کامیاب لوگ ہیں، ہمیں مزید آگے بڑھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کورونا وائرس نے امریکہ کو بری طرح متاثر کیا ہے، ہمیں ابھی اور بھی منزلیں طے کرنی ہیں، آج اشخاص کی نہیں جمہوریت کی فتح ہوئی ہے،ہمیں اس وقت دہشتگردی ، سفید فام بالادستی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،  ہم نسلی تعصب، دہشت گردی کو شکست دیں گے، امریکی عوام کو متحد رکھنا میرا مشن ہے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ  اتحاد کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہوتی،  امریکہ کو ابھی مزید بہتری کی طرف جانا ہے،امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون نائب صدر منتخب ہوئی ہے، میں تمام امریکیوں کا صدربنوں گا، میں وعدہ کرتاہوں ان  کیلئے بھی کام کروں گا جنہوں نےمجھے سپورٹ نہیں کیا،بہت سے امریکی روزگار اور کاروبار کے بارے پریشان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پارٹیوں کےسابق صدور کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ، ہم امن اور سلامتی کے فروغ کے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے، میں آئین  کا دفاع کروں گا، میں امریکہ کا دفاع کروں گا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔