Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہمیں پیغام دیا گیا عمران خان کے ساتھ گزارا کر لیں، مولانا فضل الرحمن

ہمیں پیغام دیا گیا عمران خان کے ساتھ گزارا کر لیں، مولانا فضل الرحمن
November 18, 2021 --- ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے ہمیں پیغام دیا گیا کہ عمران خان کے ساتھ گزارا کر لیں۔

مولانا فضل الرحمن نے علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کئی لوگ وزارت پر ڈھیر ہو جاتے ہیں۔ ساری اپوزیشن لیٹ بھی جائے تو ہم سینہ سپر ہو کر کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا عمران خان صرف پرانے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں۔ پاکستان کو اب ایک نئے مستقبل کا سفر کرنا ہے۔ یہ ملک ہمارا ہے کسی کی جاگیر نہیں۔ آئین کے مطابق چلے گا۔ انتخابی ترامیم کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔