Tuesday, April 30, 2024

ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہیں

ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہیں
September 6, 2016
لاہور(92نیوز)ہمیں فخرہے کہ ہم پاکستانی ہیں ، پاکستانی ہونے کا احساس ہمارے سروں کو بلند رکھتا ہے، ہمارے بزرگوں نے کیا کچھ لٹا کر پاکستانی ہونے کا تاج ہمارے سروں پر سجایا۔ ہاں میں پاکستان ہوں اس میں میرا کو ئی کمال نہیں یہ سب  میرے آبا کی قربانیوں کا صلہ  ہے میں پرسکون ہواؤں میں سانس لیتا ہوں ؎ مجھے کسی  انتہا پسند ہندو کا خوف نہیں لیکن اس کے لئے  خون کا اک دریا عبور کرنا پڑا پٹیالہ سے لاہور تک خونی سفر طے کرنا پڑا اپنے آبا کے خون میں ڈوبی یہ داستان ہر اگست میرے دماغ پر چھا جاتی ہے مجھے یاد دلاتی کہ یہ ملک کیسے ملا کتنی  مائیں ، بہنیں ، بیٹیاں بوڑھے اور جوان خاک ہوگئے خون  ہوگئے یہ ہجرت نہیں خون کا سمندر تھا کتنا کچھ لٹ  کر پاکستانی ہونے کا تاج سر پر سجا اور آج  میں فخر ہوں    ، میں پاکستان ہوں۔