Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہمیشہ اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلے، اب بھی تحفظات دور کرینگے، فرخ حبیب

ہمیشہ اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلے، اب بھی تحفظات دور کرینگے، فرخ حبیب
November 13, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہمیشہ اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلے ہیں، اب بھی اتحادیوں کے تحفظات دور کریں گے۔

ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت اطلاعات بولے کہ اتحادیوں کے ساتھ ایک پیج پر ہیں۔ کہا کہ عمران خان آج احتساب بند کردیں تو اپوزیشن والے آج ہی عمران خان زندہ باد کے نعرے لگانا شروع کردیں گے۔

انہوں نے کہا نفس کے خلاف جہاد سب سے بڑا جہاد ہے، پاکستان کو ہونہا ر سپوتوں کی ضرورت ہے، زندگی کا مقصد انسانیت کی فلاح کا ہونا چاہئے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ 22 کروڑ عوام اپنے اپنے حصے کی شمع روشن کریں، اچھائی بیان کرینگے تو سب اچھا نظر آئیگا۔ ناکامی کا ڈر انسان کو آگے نہیں بڑھنے دیتا، ناکامی کا ڈر کبھی انسان کو بڑا آدمی نہیں بننے دیتا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 10 سال تک ایک کیٹ واک وزیر اعلیٰ تھے، پنجاب حکومت نے بے شمار کام کئے ہیں، پنجاب میں 13 یونیورسٹیاں بنائی جا رہی ہیں۔