Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہمیبرگ ٹینس ٹورنامنٹ، جائلز سیمون ، فلوريان میئر اور لينارڈ ستروف دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

ہمیبرگ ٹینس ٹورنامنٹ، جائلز سیمون ، فلوريان میئر اور لينارڈ ستروف دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے
July 25, 2017

برلن (ویب ڈیسک)جرمنی میں  کھیلے جانے والے ہمیبرگ ٹینس ٹورنامنٹ میں اعصاب شکن مقابلے جاری ہیں فرانس کے جائلز سیمون ،،جرمنی کے  فلوريان میئر اور انہی کے ہم وطن  لينارڈستروف نے دوسرے راؤنڈ کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

تفصیلات کےمطابق جرمنی میں ہیمبرگ ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا سنسنی خیز مقابلوں نے ایونٹ کو مزید دلچسپ بنا دیا  پہلے راؤنڈ میں کئی اہم  میچز کھیلے گئے۔

کل کھیلے گئے پہلے مقابلے میں فرانس کے جائلز سیمون اورماكسيميليان مارٹرر کے درمیان زور کا جوڑ پڑا،،فرنچ کھلاڑی نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے  چھ دو،چھ چار،اور چھ چار سے میدان مارا۔

دوسرے معرکے میں جرمنی کے فلوريان میئر اور اٹلی کے ماركو سيشيناتو آمنے سامنے ہوئےجرمن کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے  چھ دو اور سات پانچ سے کامیابی سمیٹی۔

آخری میچ میں جرمنی کے لينارڈستروف اور روس کے ڈونسکوی  مدمقابل ہوئے ۔ستروف نے صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے اور  چھ تین اور چھ دو سے مقابلہ جیت لیا۔