Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہمانچل پردیش: مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گری، اٹھارہ افراد ہلاک، بارہ زخمی، قریبی اسپتال منتقل: حکام

ہمانچل پردیش: مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گری، اٹھارہ افراد ہلاک، بارہ زخمی، قریبی اسپتال منتقل: حکام
September 2, 2015
ہماچل پردیش (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم ازکم اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایک مسافر بس ریاست ہماچل پردیش کے ضلع ریکانگ پیو سے ملحقہ ریاست اترپردیش کے شہر رام پور کیلئے روانہ ہوئی جس کو شمالی علاقے میں ایک پہاڑی سلسلے میں پھسلن کے باعث حادثہ پیش آگیا۔ مسافروں سے بھری گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے پولیس اہلکار سمیت اٹھارہ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ بارہ کے قریب مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں اور اہل علاقہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ادھر حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔