Tuesday, July 27, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

  ہمارے کارکنوں کو ڈنڈے اور گولی کا نشانہ بنایا جارہا ہے:سراج الحق

   ہمارے کارکنوں کو ڈنڈے اور گولی کا نشانہ بنایا جارہا ہے:سراج الحق
April 11, 2015
پشاور(ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی الیکشن کو ڈنڈے اور گولی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جماعت اسلامی  کراچی میں کل ہر صورت  جلسہ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گزشتہ روز ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جماعت اسلامی کی ریلی پر حملے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو اس واقعے کا  سخت نوٹس لینا چاہیے اور ساتھ ہی اُنہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کی این اے دو سو چھیالیس میں الیکشن مہم کو گولی اور ڈنڈے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم حالات جیسے بھی ہوں کل کراچی میں جلسہ کیا جائے گا۔