Thursday, September 29, 2022

ہمارے مخالفین کوئی ناخوشگوار واقعہ کراکر الیکشن سے فرار چاہتے ہیں  : فاروق ستار

ہمارے مخالفین کوئی ناخوشگوار واقعہ کراکر الیکشن سے فرار چاہتے ہیں  : فاروق ستار
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے دعویٰ کیا ہے کہ مخالف جماعتیں کوئی ناخوشگوار واقعہ کرا کرالیکشن سے فرارچاہتی ہیں پانچ دسمبر کو ان کی کامیابی پر مخالفین انتخابات کا بائیکاٹ بھی کرسکتے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں خورشید میموریل ہال عزیز آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرکے ایم کیوایم کو ایک بار پھر شاندار طریقے سے کامیاب کروائئے گی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایم کیوایم کو کامیاب ہوتا دیکھ کر مخالفین انتخابات کا بائیکاٹ کرسکتے ہیں  ڈاکٹر فاروق ستار نے عوام کا مختصر وقت کے اندر ایم کیوایم کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔