Tuesday, April 30, 2024

ہمارے بہادر سپوتوں نے وطن کے دفاع کیلئے جان دی: دفترخارجہ

ہمارے بہادر سپوتوں نے وطن کے دفاع کیلئے جان دی: دفترخارجہ
March 6, 2017
اسلام آباد (92نیوز) دفتر خارجہ نے گزشتہ رات مہمندایجنسی میں سرحد پار دہشت گرد حملے سے شہید ہونے والے پانچ فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکر یا نے کہا ہے کہ ہم اس بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ہمارے بہادر فوجیوں نے عوام اور ملک کے تحفظ کیلئے جانیں قربان کی ہیں۔ ہم اپنے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔