Tuesday, October 4, 2022

ہماری پالیسی چین سے اچھے تعلقات رکھنے کی ہے ، سہیل شاہین

ہماری پالیسی چین سے اچھے تعلقات رکھنے کی ہے ، سہیل شاہین
September 9, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہماری پالیسی چین سے اچھے تعلقات رکھنے کی ہے۔

سہیل شاہین نے چینی میڈیا کو انٹرویو میں کہا افغانستان کی تعمیرِ نو، معاشی ترقی اور بحالی کیلئے پڑوسی اور علاقائی ممالک کے تعاون کی ضرورت ہے۔ نئی افغان حکومت کو تین بڑے مسائل کا سامنا ہے۔ پہلا روزگار کا کیونکہ 30 سے 50 ملین لوگ روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔ دوسرا ملک میں امن قائم کرنا اور تیسرا افغانستان کی تعمیر نو ہے۔ امید ہے کہ مستقبل میں افغانستان کی تعمیرِ نو کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ افغانستان کی سر زمین چین سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔