Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہماری ٹانگیں کھینچی جارہی ہیں،اب ریورس گیئر نہیں لگنے دینگے: سعد رفیق

ہماری ٹانگیں کھینچی جارہی ہیں،اب ریورس گیئر نہیں لگنے دینگے: سعد رفیق
July 2, 2017

لاہور(92نیوز)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے دوسرے دن بھی مخالفین پرلفظی گولہ باری جاری رکھی کہتے ہیں ہماری ٹانگیں کھینچی جارہی ہیں،اب ریورس گیئرنہیں لگنے دیں گے،عمران خان  محتاط رہیں ہم گرے تووہ بھی گریں گے.

تفصیلات کےمطابق  لاہورمیں عیدملن  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرریلوے نے ایک روزپہلے کاجارحانہ اندازجاری رکھا، سعدرفیق نے کہاعمران خان جمہوریت کے درخت پر بیٹھے ہیں اوراسے ہی کاٹ رہےہیں، جمہوریت نکال دی توملک کی بنیادیں ہل جائیں گی، خواجہ سعدرفیق نے دیگرجماعتوں کو بھی جمہوریت  کی ضرورت کااحساس دلایااور کہاپیپلزپارٹی ،جماعت اسلامی اور دیگرسیاسی جماعتیں جمہوریت کی ضرورت کوسمجھیں۔ وزیرریلویزنے پھرجے آئی ٹی کے طریقہ کارپرتنقیدی لفظوں کی ٹرین چڑھائی ، کہنے لگے جے آئی ٹی فون ٹیپ کرتی ہےنہ جانے اجازت کون دیتاہے ۔ سیاسی جماعتوں کے سرنہ کاٹے جائیں عدلیہ کی  عزت ہے توکیاسیاسی قیادت کی عزت نہیں ۔ ملک کوپاپولرنہیں درست فیصلوں کی ضرورت ہے وزیرریلوے نے تسلیم کیا کہ ’’پاکستان میں سب چلتا ہے‘‘مگر یہ حقیقت ہے ایگزیکٹویاجوڈیشل آرڈر سے ملک کواکٹھانہیں رکھاجاسکتا۔ سیاسی جماعتیں ہی ملک کومتحد رکھ سکتی ہیں بھیک  نہ مانگتے توکوئی ریمنڈڈیوس کونہ لے جاتا۔