Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہماری نظر میں پاکستان اور انڈیا میں کوئی فرق نہیں : امریکی وزیردفاع

ہماری نظر میں پاکستان اور انڈیا میں کوئی فرق نہیں : امریکی وزیردفاع
April 11, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان امریکا کےلئے قابل احترام دوست اور شراکت دار ہیں۔ امریکا کی نظر میں دونوں ممالک میں کوئی تفریق نہیں۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے دورے کے دوران کونسل آف فارن ریلیشنز میں خطاب کے دوران امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا کہ امریکا کی نظر میں پاکستان اور ہندوستان میں کوئی تفریق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس تمام مسائل کے حوالے سے ہندوستان کے لئے ایک مکمل عالمی ایجنڈا موجود ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات دہشت گردی اور افغانستان کے مسائل سے متعلق ہیں۔ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے۔ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں مسائل موجود ہیں جن میں دہشت گردی سر فہرست ہے۔