Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستانی کسان لٹ گیا، میاں صاحب کو بھارتی کسان عزیز ہیں: بلاول

پاکستانی کسان لٹ گیا، میاں صاحب کو بھارتی کسان عزیز ہیں: بلاول
March 26, 2016
رحیم یار خان (92نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھٹو پاکستانی کسان کاسوچتے تھے میاں صاحب کو بھارتی کسان کی فکر ہے۔ پیپلز پارٹی کی لڑائی مظلوموں سے نہیں مفاد پرستوں اور غاصبوں کے ساتھ ہے۔ بلاول بھٹو نے جلسے میں ساونڈ سسٹم کی خرابی بھی حکمرانوں کے کھاتے میں ڈال دی۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے جمال دین والی میں بلاول بھٹو لیگی قیادت پر خوب گرجے اور برسے۔ جلسے سے خطاب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا حکومت کسان کے بچوں کا پیٹ کاٹ کر رقم اورنج ٹرین منصوبے پر لگا رہی ہے۔ پاکستان کے کاشت کار پس رہے ہیں لیکن حکمرانوں کو بھارت کے کسان کا مفاد عزیز ہے۔ حکمران باہر سے سبزی منگوا کر کسانوں کا استحصال کرتے ہیں۔ پاکستانی کسان لٹ گیا لیکن میاں صاحب کو بھارتی کسان کی فکر ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نجکاری کے نام پر اداروں کو کوڑیوں کے بھاو بیچ رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کی لڑائی مظلوموں کے بجائے مفاد پرستوں سے ہے۔ جلسے میں سید یوسف رضا گیلانی‘ سید خورشید شاہ اور مخدوم احمد محمود بھی موجود تھے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین کے خطاب کے دوران پنڈال کے آخر میں آواز نہ پہنچنے پر بلاول بھٹو نے اس خرابی کو بھی ن لیگ کے کھاتے ڈال دیا۔