Saturday, April 20, 2024

ہماری غلطیوں سے وہ جماعت جیتی، جسے ختم ہو جانا چاہیے تھا، فواد چودھری

ہماری غلطیوں سے وہ جماعت جیتی، جسے ختم ہو جانا چاہیے تھا، فواد چودھری
December 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہماری غلطیوں سے وہ جماعت جیتی، جسے ختم ہو جانا چاہیے تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے جے یو آئی کو شدت پسند جماعت قرار دے دیا، فضل الرحمان کا اقتدار میں آنا بدقسمتی کی بات ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری مایوس نظر آئے، لگتا ہے ڈیل نہیں ملی۔

فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز کی آج کل نئی ٹیپ چل رہی ہے، جب بھی مشکل آئی تو مریم نواز کی طرف دیکھا کہ کوئی حماقت کریں گی، مریم نواز نے کبھی مایوس نہیں کیا،پھر حماقت کر دی۔